Jun 13, 2020 02:32 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports record 6,472 coronavirus cases in one day, 88 die
کراچی، ملک میں کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 472 کیسز، وائرس مزید 88 زندگیاں نگل گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 50 ہزار 87، سندھ میں 49 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44، اسلام آباد میں 7 ہزار 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 938، سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔