Jun 13, 2020 03:25 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus virus has damaged the economy, says Abdul Hafeez Sheikh
اسلام آباد، کورونا وائرس کی وجہ سے معشیت کو نقصان پہنچا، عبد الحفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران بجٹ اور عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کورونا وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہے، کورونا کے باعث تین ہزار ارب جی ڈی پی کا نقصان ہو گا، یہ سال دقت والا سال تھا جس میں بجٹ دیا جا رہا ہے ، نو ماہ میں حکومت نے معیشت میں بڑی کامیابی پائی، دو ہزار سات سو ارب قرض کی واپسی اہم کامیابی ہے۔
عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم قرض اس لیے نہیں لے رہے کہ ہمیں عیاشی کا شوق ہے، ہم قرض اس لیے لے رہے ہیں کہ ماضی کے لیے ہوئے قرض واپس کریں، ہم نے فیصلہ کیا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگانا، لوگ مشکل میں ہیں ان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ ہزار ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس کرنے پڑے ہیں، ماضی میں لیے گئے قرضوں کےسود کی مد میں 2700 ارب دینے پڑے، ہم نے جان بوجھ کرامپورٹ کو کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تو چاہتی ہے کہ جتنا کم ٹیکس لے سکیں وہ لیں ، 5 ہزار ارب ہم نے واپس دیے ہیں، اگر قرض واپس نہ کرنا پڑتا تو بیس گنا زیادہ احساس کا پروگرام بنایا جا سکتا تھا۔