Jun 13, 2020 04:07 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Peshawar- Former Cricketer Shahid Afridi Corona Test Positive
پشاور، شاہد آفریدی بھی کوورنا وائرس میں مبتلا، قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی
کورونا وائرس کھلاڑیوں پر بھی وار کرنے لگا، پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
بوم بوم آفریدی نے اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ دو دن سے طبیعت ناساز تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں جمعرات سے طبیعت میں بہتری محسوس نہیں کررہا تھا جسم میں شدید درد اور بے چینی سی ہورہی تھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا، سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔