Jun 14, 2020 06:15 pm
views : 247
Location : Domestic place
Karachi- Sindh government is trying to create hatred against the federation
کراچی،سندھ حکومت وفاق کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہےفردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت ایسا تاثر دیتی ہے کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام معیشتیں کورونا وائرس کی وجہ سے سکڑ گئی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک طرف لاک ڈاؤن کا کہا جاتا ہے تو دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ معیشت درست کریں۔