Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 14, 2020 06:23 pm views : 235

Location : Domestic place

Multan- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi successful to make Tiger Force, fully-functional in Multan
  • Urdu

ملتان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
 ملتان میں شاہ محمود قریشی کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگر فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہو گئی، شاہ محمود نے اس سلسلے میں 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ممبرز کو تربیت دی۔شاہ محمود قریشی کی طرف سے ٹائیگر فورس کو گروپس میں تربیت دی گئی، انھوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیو لنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا، فورس کے جوانوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں، مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر ڈیوٹی کی تربیت دی گئی۔ٹائیگر فورس کو اس بات کی تربیت دی گئی کہ کرونا سے خود کیسے بچیں اور لوگوں کو کیسے بچائیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے۔
وزیر خارجہ نے ٹائیگر فورس سے آن لائن خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی اور کہا وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ٹائیگر فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائیں، آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔
شاہ محمود نے کہا ٹائیگر فورس کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کرونا کو شکست دیں، مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگر فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کی، میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

Recent News

Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved