Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 14, 2020 06:41 pm views : 256

Location : Domestic place

Karachi- Budget has nothing for the poor, says Sirajul Haq
  • Urdu

کراچی، کورونا وائرس بہانہ ہے، بے روزگاری تو پہلے سے ہو رہی ہے،سراج الحق

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہانہ ہے، بے روزگاری تو پہلے سے ہو رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہی غربت میں اضافہ ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ اس بجٹ میں حکومت اپنی غلطیوں کو درست کرے گی، حکومت کو بھی اندازہ نہیں کہ کورونا کے بعد ہم کس طرف جائیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب آدمی کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، حکومت نے ملازمین کے لیے ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں کمی کر دی، حکومت نے اس بجٹ میں بے روزگاری ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں ہیلتھ اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، کورونا وائرس سے حکومت کو ایک بہانہ اور مل گیا ہے۔
ان کا کہناہے کہ حکومت کو باہر سے کورونا وائرس کی وباء کے نام پر قرضے مل رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شرح نمو منفی آئی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں کورونا کو ڈسکس ہی نہیں کیا گیا، دنیا ایک طرف اور ہم دوسری طرف چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں دینی مدارس کے لیے بھی کچھ بھی نہیں رکھا گیا، حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ ایک کروڑ 70 لاکھ لوگ بے روزگار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے بلوچستان کے عوام مایوس ہوئے ہیں، موجودہ بجٹ کو ہم نہیں مانتے، جس میں عوام کو کچھ نہی ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بجٹ میں بس آئی ایم ایف سے مشورہ کیا گیا ہے، کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بجٹ پیش ہوا اور مہنگائی 20 فیصد بڑھ گئی، اس بجٹ میں این ایف سی بھی نہیں دیا گیا، ہم وفاق کے اس بجٹ کو منظور نہیں کرتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ میثاقِ پاکستان بھی ہو، بجٹ کا پہلا حصہ عوام، دوسرا حصہ ترقی اور تیسرا حصہ انتظامی اخراجات پر مشتمل ہو۔

Recent News

Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved