Jun 14, 2020 07:14 pm
views : 259
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 139,230 Cases and 2,632 Deaths
اسلام آباد، کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔
پنجاب میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 394، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 81 زندگیاں نگل گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔