Jun 15, 2020 03:11 pm
views : 276
Location : Domestic Place
Karachi-Veteran officer of Pakistan Customs Group and Director General Transit Trade Zahid Khokhar died after suffering from Corona epidemic
کراچی، پاکستان کسٹمز گروپ کے ڈائریکٹرجنرل محمد زاہد کھوکھر کورونا سے انتقال کرگئے
www.tnnlive.tv
پاکستان کسٹمز گروپ کے کہنہ مشق افسر اور ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ محمد زاہد کھوکھر کورونا وبا کا شکارہونے اور 14 روزہ علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
مرحوم کے بیٹے حسنین کھوکھر نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ انکی میت بزریعہ ایمبولینس لاہور لیجارہے ہیں اور انکی نماز جنازہ شام 6 بجے ماڈل ٹاون لاہور میں اداکی جائے گی جب کہ تدفین مریاں قبرستان لاہور میں کی جائے گی۔
خیال رہے زاہد کھوکھر ان چند افسران کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں چند روز قبل ہی گریڈ21 سے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ جسنین کھوکھر نے بتایا کہ ان کے والد زاہد کھوکھر15 روز قبل لاہور میں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ ضیاءالدین اسپتال کراچی میں14روزسے زیر علاج تھے۔