Jun 15, 2020 10:40 pm
views : 250
Location : Domestic place
Islamabad- court orders FIA to initiate probe against Cynthia Ritchie for tweets on Benazir
اسلام آباد،عدالت کا سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ اندراج کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے کو امریکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے سنتھیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا اور ایف آئی اے نے بھی سنتھیا کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
دوسری جانب امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔
شہری کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے جواب طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔
رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔