Jun 15, 2020 10:52 pm
views : 246
Location : Different Places
Lahore- Coronavirus: Punjab govt to seal areas for two weeks in Lahore
لاہور،کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 2 ہفتے کیلئے سیل کرنیکا فیصلہ
لاہور کے اندرون شہر، مزنگ، شاہدرہ، شاد باغ، ہربنس پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، کینٹ، گلبرگ، نشتر ٹاؤن کے ہاٹ سپاٹ ایریاز شامل ہیں، پابندی کم سے کم 2 ہفتے کیلئے ہوگی، گروسری، میڈیکل سٹورز، دددھ دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا لاہور کورونا کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کے محلے میں 358 اور واپڈا ٹاؤن کے متاثرہ علاقے میں 250 سے زائد کیسز سامنے آئے، عوام کو حفاظتی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ماسک پہن کر بیماری سے 50 فیصد بچا جاسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے میں 6 دن کاروباری مراکز کھلے رہیں گے جس کے تحت شاپنگ مالز، مارکیٹس اور دکانیں صبح 9 بجے سے7 بجےتک کھلی رہیں گی جبکہ جمعےکو مکمل لال ڈاؤن ہوگا۔۔۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 16جون تک نافذالعمل رہے گا۔۔۔۔۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے ہے ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 53 ہزار 721 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔