Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2020 11:00 pm views : 257

Location : Different Places

Dhaka- Legendary PAF fighter pilot Group Captain (r) Saiful Azam passes away in Bangladesh
  • Urdu

پاک فضائیہ کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ)سیف الاعظم انتقال کر گئے

پاک فضائیہ کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ)سیف الاعظم انتقال کر گئے ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نےانھیں  خراج عقیدت پیش گیا۔
تفصیلات کے مطابق 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شاندار کارنامے دکھانے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا بازگروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف الاعظم طویل علالت کے بعد بنگلہ دیش میں انتقال کر گئے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے1965کی پاک بھارت جنگ اور 1967کی عرب اسرائیل جنگ میں ان کے جرات مندانہ کارناموں کو سراہا۔
ائیر چیف نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ تھے اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
بھارتی افواج پر بارہ حملوں میں بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ انہیں ایک بھارتی جنگی طیارہ مارگرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس جنگ میں ان کی فرض شناسی اور بے مثال جرات کے اعتراف میں انہیں ”ستارہ جرات” سے نوازا گیا۔
گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف الاعظم کواس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی ، جب انہوں نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں تین اسرائیلی طیاروں کو تباہ کیا،اس جنگ میں ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں اردن اور عراق کی حکومتوں نے فوجی اعزازات سے نوازا۔
سن 2001 ء میں امریکی حکومت نے انہیں دنیا کے بہترین ہوابازوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے لونگ ایگل کا ٹائٹل بھی عطا کیا۔

Recent News

Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved