اسلام آباد، چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا،ملک میں ٹیسٹنگ سامان کی کوئی کمی نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے
چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا ڈیڑھ لاکھ پی پی ای چین کی طرف سے ملے ہیں، حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا 107 لیبارٹریاں بنا دی ہیں جسے اگلے ماہ کے وسط تک 150 تک لے جانا چاہتے ہیں، ٹیسٹ 2 یا 3 شفٹوں میں کیے جائیں تو ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے، صوبوں سے کہوں گا کہ ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھایا، ٹیسٹوں کیلئے کسی قسم کے سامان کی کمی نہیں، صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں کریں۔