Jun 16, 2020 05:18 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Petrol Crisis, Investigation Committee has held three private companies responsible.
اسلام آباد، پیٹرول بحران، تحقیقاتی کمیٹی نے 3 نجی کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا
پیٹرولیم بحران تحقیقاتی کمیٹی نےابتدائی رپورٹ وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ نجی تیل کمپنیاں موجودہ بحران کی ذمےدار ہیں جب کہ بحران میں پی ایس او کے آئل ٹرمینلز 24 گھنٹے کام کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق بحران سے قبل پی ایس او کا مارکیٹ شیئر 32 سے36 فیصد تھا لیکن بحران میں تیل کی سپلائی کے باعث پی ایس او کا شیئر 54 فیصد ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہ تینوں تیل کمپنیاں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں، ساتھ ہی ایک اور بڑی تیل کمپنی کا مارکیٹ شیئر بحران میں 10.2 فیصدسے 6.1 فیصد رہ گیا ہےاور اسی طرح دیگر تیل کمپنیوں کے مارکیٹ شیئر میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بیشتر کمپنیوں نے نجی آئل ٹرمینلز پر کیمیکلز اسٹوریج کے لیے ٹینکس بنائے جسے بعد میں انہیں پیٹرولیم مصنوعات اسٹوریج میں تبدیل کردیا گیا، اس تمام صورتحال میں ایچ ڈی آئی پی،ایکسپلوزو ڈپارٹمنٹ کو سخت ایکشن کے اختیارات دیے جائیں۔۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے ملک بھر میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور حکومت اب تک اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے میں ناکام ہے۔