Jun 16, 2020 05:24 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab budget, tax cuts on 20 services, salaries, pensions not increased
لاہور، پنجاب بجٹ، 20 سروسز پر ٹیکس میں کمی، تنخواہیں، پنشن نہ بڑھیں
حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔حکام نے کرونا اثرات کم کرنے کیلئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز دی ہے جبکہ 13 شعبوں کو برائے راست بڑا ریلیف ملے گا جبکہ 10 شعبے از خودٹیکس نیٹ میں آنےپرٹیکس ریلیف سےفائدہ اٹھائیں گے۔
خدمات پر سیلز ٹیکس میں ریکارڈ کمی کی تجاویز تیار کی گئی ہیں اور پراپرٹی ٹیکس بھی دو اقساط میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈاکٹرز کی خدمات اور اسپتال بیڈ روم چارجز پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے اور 20 کمروں تک کے ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹیکس تجاویز منظوری کیلئے کابینہ اور اسمبلی میں 17 جون کو پیش ہوں گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سےآئندہ مالی سال 2020-2021 کےلیے 2220 ارب روپے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے، صوبائی بجٹ میں 337 ارب ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔