Jun 16, 2020 05:27 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Health officials wrote letters to deputy commissioners proposing Smart lockdown in three districts of Karachi
کراچی کے تین اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تجویز، ضلع کورنگی، ملیر اور غربی کے ہیلتھ افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو خط دیا
کورنگی کے ضلعی ہیلتھ افسر کے خط میں کہا گیا ہےکہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں 2400 سے زائد کورونا کے کیسز آچکے ہیں جبکہ کورنگی میں شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک اور شاہ فیصل نمبر 2 میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ملیر کے ضلعی افسر کے خط میں بتایا گیا ہےکہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی 9، یوسی 11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔
خط کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے علاقے گلشن معمار اور خدا کی بستی میں 34 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہیں، یوسی 6 معمار آبادم سرجانی سیکٹر الیون ون میں فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔
ہیلتھ افسران نے متعلقہ علاقوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز کی ہے۔
خیال رہےکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہے جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔