Jun 17, 2020 12:46 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan registers deadliest day of coronavirus pandemic with136deaths,positive cases has surged to 154,760,fatalities jumped to2975
کراچی، کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں ریکارڈ 136 اموات، 1 لاکھ 54 ہزار 760 متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں 57 ہزار 868، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164، اسلام آباد میں 9 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 703 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 149، سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔