Jun 17, 2020 10:35 pm
views : 236
Location : Lahore High Court
Lahore- The post of chairman OGRA is not for enjoying only, this department is responsible for shortage of petroleum in the country,LHC
لاہور،پٹرول کی قلت ، ذمہ داروں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالیں گے،لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت
کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں سیکریٹری پٹرولیم نےبتایا کہ پٹرول
کا بحران میانوالی اور دیگر اضلاع میں پیدا ہوا۔ چیف جسٹس قاسم خان کے
مطابق میانوالی وزیراعظم کا حلقہ ہونے کی وجہ سے، وزارت پٹرولیم نے صرف اسی
حلقہ میں زیادہ توجہ دی، اپنا حلقہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم نے پٹرول
بحران ختم کرنے کا کہا ہے
جبکہ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ملک کو چیئر
پرسن اوگرا تباہ کر رہی ہے، چیئر پرسن اوگرا کی حاضری معافی کی درخواست
مسترد کرتے ہیں، چیئر پرسن اوگرا کام نہیں کرسکتی تو استعفیٰ دے دے، اوگرا
والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، ایگزیکٹو اپنی ڈیوٹی میں ناکام ہو جائے
تو سوسائٹی تباہ ہو جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیراعظم
کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا وزیراعظم کے
پرنسپل سیکریٹری کے جواب سے مطمئن نہیں، اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا
سکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔