Jun 17, 2020 10:26 pm
views : 237
Location : National Assembly
Islamabad- Bilawal lambastes PTI govt for ‘criminal negligence’ over Pakistan's coronavirus response
اسلام آباد،کورونا پھیلانے کی ذمہ دار حکومت ہے، عوام کو جاہل کہنے کا بدلا الیکشن میں لیں گے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے وفاقی حکومت کو کرونا پھلاع کا ذمے دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ اپنی مجرمانہ غفلت پر عوام کو ذمے دار ٹھہرانے کی آپ کی ہمت کیسے ہوئی، کس نے کہا تھا کورونا ایک زکام ہے جان لیوا نہیں، لاک ڈائون کے کون خلا ف تھا پاکستان میں اس وقت کورونا سے ہر 15 منٹ بعد ایک شخص جان کی بازی ہار رہا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر وضاحت مانگ لی۔۔جس پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں عرب ممالک کے دباؤ میں آکر ہر گز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے۔۔
ایوان زیریں میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے آئندہ مالی سال کے میزانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی معاشی حالت متاثر ہو رہی ہے ،ٹڈی دل کا خطرہ ہے ہمیں عالمی ادارہ صحت کی بات سننی چاہئے تھی۔
ہمارا وزیراعظم اپنے اے ٹی ایم کی بات سن رہا تھا آپ کو اسٹیل ملزکے مزدوروں کو کورونا کے دوران بے روزگار کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، سندھ کے اسپتال چرانا چاہتے ہیں ،ہم اپنے منصوبے آپ کو چوری نہیں کرنے دیں گے‘وفاقی حکومت فوری طور پر این ایف سی نوٹیفکیشن واپس لے۔،کس نے کہا تھا کہ گرمیوں میں کرونا خود بخود ختم ہو جائے گا لاک ڈائون حل نہیں ہے،آج تک وزیر اعظم کنفیوژ ہے ۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے حکومت کی کوئی سمت ہے اور ناں ہی کوئی ویژن ہے۔ ویتنام نے قوم بن کر کرونا کا مقابلہ کیا ،ہم نے صرف 92 کا ورلڈ کپ جیتا ہے۔ ہماری حکومت نے چین،ڈبلیو ایچ ا وکی سفارشات کو بھی نظرانداز کیا۔
مرادسعید کا کہنا تھاکہ ٹڈی دل کے نام پر سندھ میں فنڈز نکالے گئے،جہاز سندھ میں کھڑا ہے،لیکن اسپرے کے پیسے نہیں ہیں،ٹڈی دل کے مقابلے کیلئے افسران کی بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔