Jun 18, 2020 03:30 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has confirmed 118 deaths by coronavirus in one day,number of positive cases surged to 160,118,fatalities has jumped to 3093
کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 118 اموات، 1 لاکھ 60 ہزار 118 متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 93 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 9 ہزار 637 جبکہ آزاد کشمیر میں 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 202، سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔