Jun 18, 2020 04:16 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Lahore- Experts have termed the use of dexamethasone without a prescription as a poison killer, this drug can cause paralysis and infections
لاہور، ڈاکٹرکی تجویز کے بغیر ڈیکسا میتھازون کا استعمال انتہائی خطرناک
www.tnnlive.tv
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھازون کارٹیز ون ہے ، دوا کا مارکیٹ سےغائب ہونا ذخیرہ اندوزی ہے لیکن یہ مختلف فارم میں وافر مقدار میں موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کا کوئی فائدہ نہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈٖیکسامیتھازون کوکورونا کےہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا،ڈ صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ہر ڈاکٹر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اسکا استعمال کررہاہے، یہ دوا وائرس سے بچاؤ کا ذریعہ نہیں کیونکہ ڈٖیکسامیتھازون کوکورونا کےہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا، صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی تجویز کے بنا اسکا استعمال جان لیوا ہوسکتا ہے، دوا کے نا مناسب ڈوز سےگردےخراب ہونےکاخطرہ ہے جبکہ فالج اور انفیکشنزکاسبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسا میتھازون کو کرونا وائرس کے علاج میں انتہائی موثر قرار دیا تھا، برطانوی سائنسدان پروفیسر پیٹر ہاربے کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کرونا میں اموات کو کم کر کے دکھایا ہے۔