Jun 18, 2020 11:10 pm
views : 220
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 160,118 Cases and 3,093 Deaths
کورونا کے وار جاری،ایک ہی دن میں ایک سو اٹھارہ اموات
بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 9 ہزار 637 جبکہ آزاد کشمیر میں 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 9 لاکھ 82 ہزار 12 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 500 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 59 ہزار 215 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 93 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 202، سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔