Jun 18, 2020 11:13 pm
views : 216
Location : Different Cities
Lahore- Coronavirus hotspots being sealed across country as tally surges to 162,973
کورونا کے وار جاری،ایک ہی دن میں ایک سو اٹھارہ اموات
راولپنڈی میں لاک ڈاؤن 18 سے 30 جون تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی یوسی 21 سے یوسی 29 سیل ہیں۔ دودھ دہی، میڈیکل سٹورز، آٹا چکی، سبزی اور فروٹ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔۔
فیصل آباد میں حکومتی احکامات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ ناکام ہوگئی۔ 8بازاروں کو سیل کرنے کے احکامات تو جاری ہوئے مگر ان پر عمل درآمد نہ کروایا جاسکا۔
حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کے مطابق حیدرآباد کے 90 سے زائد علاقوں میں 19 جون سے 2 جولائی تک 14 روز کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ملتان میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر تین علاقوں کو سیل کیا گیا ہے جس میں ایم ڈی اے چوک، شاہ رکن عالم کالونی اور نیو ملتان کے 2 بلاک شامل ہیں
خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس سے حالات مزید خراب ہوگئے، تین دنوں کے دوران 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ، مردان، چترال اور ملاکنڈ میں گلی اور محلے سیل ہیں۔