Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 18, 2020 11:19 pm views : 218

Location : Different Places

Karachi- 'Smart lockdown' begins in Karachi's Covid-19 hotspots
  • Urdu

کراچی ، تمام اضلاع کے مخصوص علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 جولائی تک لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر ان تمام علاقوں کو 15 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا، لاک ڈاون کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری کی پابندی ہو گی۔
ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی تاہم اشیا خورو نوش اور میڈیکل اسٹورز شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں گھر سے ایک فرد کو سامان کی خریداری کی اجازت ہوگی اورگھر سے نکلنے کی وجہ بتانا ہوگی، متاثرہ علاقوں میں دوسرے اضلاع کے رہائشیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں ہوم ڈلیوری کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ گھروں پر تقاریب بھی منعقد نہیں کی جاسکیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا اقدام حکومت کرے گی، موبائل ڈسپنسری اور موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا اقدام بھی حکومت ہی کرے گی۔
جبکہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کورنگی، جنوبی، شرقی، غربی، سینٹرل اور ملیر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔
کراچی کے ضلع شرقی، غربی اور ضلع کورنگی کی 43 یونین کونسلز شامل ہیں، تمام علاقوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سیل کیا جائے گا۔
ضلع غربی میں 13 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا جائے گا، ضلع شرقی میں 16 یونین کونسلز میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔
محمد علی سوسائٹی، بہادر آباد، عیسیٰ نگری، میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ گلشن اقبال، صفورا گوٹھ،عسکری فور، گلستان جوہر بلاک 13، پی ای سی ایچ ایس بلاک دو اور چھ شامل بلتی محلہ، مارٹن کوارٹرز، فاطمہ جناح کالونی بھی ضلع شرقی میں شامل ہیں، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر، سولجر بازار اور نمائش بھی سیل ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔
ضلع کورنگی کی 14 یونین کونسلز میں پابندی عائد کی جائے گی، ناتھا خان گوٹھ، کھوکھراپار، بھٹائی کالونی، زمان ٹاون، چکراگوٹھ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔ دیگر علاقوں میں ناصر کالونی، عوامی کالونی، ماڈل کالونی، الفلاح، ڈرگ روڈ اور ایئرپورٹ شامل ہیں۔

Recent News

Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved