Jun 18, 2020 11:47 pm
views : 232
Location : Different Places
Islamabad- Dexamethasone price skyrockets across the country
کراچی،پاکستان میں ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ
ایکٹیمرا
کے بعد ڈیکسامیتھاسون کا بغیر نسخے استعمال شروع ہوتے ہی ادویات ساز
ادراوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ملی بھگت سے ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں جان
بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن ایکٹیمرا
اور ڈیکسامیتھازون کی قیمتوں میں ایک سو گنا اضافہ ہوگیا۔
ہول سیل
کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو صورتحال
سے آگاہ کردیا ہے کہ ادویات کی قلت اور نرخوں کے اضافے کے ذمہ دار ہول سیل
ادویات فروش نہیں بلکہ ادویات ساز کمپنیاں اور ان کے مخصوص سٹریبیوٹرزہیں۔
زبیر
میمن صدر ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا
مریضوں کو لگنے والے انجکشن کے غائب ہونے کا نوٹس لے۔ انجکشن بلیک کرنے
والے عناصر کو پکڑا جائے اور انجکشن میڈیسن مارکیٹوں کو بھی سپلائی کی
جائے۔
دوسری جانب ادویات کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹوں میں
ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کو ئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، کمپنیوں نے
مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ہول سیلرز کو بھی یہ ادویات
پوری قیمتوں میں سپلائی کی جارہی ہے اور ہول سیلرز مقررہ قیمت پر ہی فروخت
کررہے ہیں ۔