Jun 19, 2020 02:30 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan witnesses another deadliest day of coronavirus with 136 deaths,positive cases has surged to165,062,fatalities jumped to3229
کراچی، کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 136 اموات، 1 لاکھ 65 ہزار 62 شہری متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 229 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 61 ہزار 678، سندھ میں 62 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225، اسلام آباد میں 9 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 265، سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔