کراچی ، احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی
تفصیلات کے مطابق
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے احساس پروگرام کے
دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ
افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گورنرسندھ عمران
اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دستی بم حملہ کے حوالے سے
کہا کہ احساس دفترکےقریب حملےمیں ملوث عناصرکو معاف نہیں کیا جائےگا اور
دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے، نہ جانےکس کواحساس پروگرام سےتکلیف ہے۔
انتہائ
افسوس کا مقام ہے- احساس کے دفتر پر حملہ کرنے ولوں کو معاف نہیں کیا
جائےگا- دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جاے گا- پولیس فوری ایکشن میں نظر
آنی چاہیے۔