Jun 19, 2020 11:06 pm
views : 236
Location : Different Places
Islamabad- Govt launches portal to help unemployed overseas Pakistanis
اسلام آباد،حکومت کا ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ
ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔
اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔