Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 19, 2020 11:16 pm views : 224

Location : Senate of pakistan

Islamabad- India To Get Befitting Response If Cast Evil Eye On Pakistan; Shah Mahmood
  • Urdu

 اسلام آباد،بھارت نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی توفروری کی طرح یاد رکھے،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی توفروری کی طرح یاد رکھے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یقیناً بھارت بڑا ملک اوراسکی معیشت بڑی ہے لیکن ہم بھارت کی گیدڑبھبکیوں میں نہیں آئیں گے، بھارت نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی توفروری کی طرح یاد رکھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان بھی سوچ رہا ہے کہ امن وامان میں رخنہ بھارت ڈال رہا ہے، آج نیپال، بھوٹان اورسری لنکا بھی بھارت کے خلاف ہیں، چین کی سوچ کیا ہے میں جانتا ہوں، چین نے بھی بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کو مسترد کردیا، اب بھارت تنہا ہورہا ہے، ہمارا کام بھارت کو ایکسپوزکرنا ہے وہ ہم کریں گے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت سیکیورٹی کونسل کے ایک ہی گروپ میں ہیں، بھارت 7 مرتبہ اور پاکستان بھی 7 مرتبہ سیکیورٹی کونسل کارکن بن چکا ہے، سیکیورٹی کونسل میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ممبر ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرمستقل رکن بننے کیلئے کئی سال کی مہم درکار ہوتی ہے، بھارت 9 سال سے اس کیلئے کمپین کررہا تھا، بھارت نے جب خواہش ظاہرکی توایشیا پیسیفک گروپ میں صرف بھارت ہی امیدوار تھا، پاکستان چاہتا توبھارت کے مقابلے میں الیکشن لڑتا لیکن حاصل کچھ نہ ہوتا، اس سے ہماری 2025-26 کی کمپین بھی متاثرہوتی، پاکستان 2025 -26 کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے، اس کیلئے ہمیں آج سے کمپین کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent News

Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved