Jun 19, 2020 11:30 pm
views : 220
Location : Different Places
Karachi- "World Sickle Cell Day"
سکل سیل ڈیزیز خون کی ایک مروثی بیماریوں کا گروپ ہے اور اسکے مریض کے جسم کے سرخ خلیے متاثر ہوتے ہیں
انیس جون کو دنیا بھر میں ”سیکل سیل ڈیزیز“ سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ مرض خون کے سرخ ذرات میں ہونے والی خرابی سے ہوتا ہے۔ سیکل سیل موروثی یا جنیاتی مرض مانا جاتا ہے۔ ان مریضوں کے خون کے سرخ ذرات میں موجود ہیموگلوبن عام انسانوں کے ہیموگلوبن کی طرح نارمل نہیں ہوتا۔یہ ہیموگلوبن پر اثر انداز ہوتی ہے جو خون کا وہ حصہ ہے جو پورے بدن میں آکسیجن لے کر جاتا ہے ہیموگلوبن کم ہونے سے جسم کی آکسیجن اٹھانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ ہیموگلوبن اپنی اصل شکل سے ہٹ کر انگریزی حرف "ایس " کی طرح نظر آنے لگتا ہے۔ اسی بنا پر اسے سیکل سیل ڈس آرڈر یا سیکل سیل ڈیزیز کا نام دیا جاتا ہے
اس مرض کو قابومیں رکھنے کے لءے اس وقت دو ادویات دستیا ب ہے ہاءڈرو اوکسی یوریا اور ال گلوٹومین جو دو ہزار سترہ میں منظور ہوءی ڈاکٹرز کے مطابق اس مرض کا علاج نہیں مگر قبل ازوقت احتیاظ ضرور موجود ہے
چونکہ یہ موروثی مرض ہے اور پیدائشی طور پر بچوں میں موجود ہوتا ہے اس لءے اسکے علامات بھی بچپن میں ہی نظر آنے لگتی ہیں خون کے سرخ ذرات کے ختم ہونے کی رفتار زیادہ اور بننے کی کم ہو جاتی ہے۔ یوں جسم میں خون کی کمی سے ”انیمیا“ ہو جاتا ہے۔ جس سے بہت سی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔۔
انیس جون کو دنیا بھر میں ”سیکل سیل ڈیزیز“ سے آگاہی کا دن اس لء منایا جاتا ہے کیونکہ یہ بڑے مسائل اور طویل مدتی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال تین سو ہزار سے زیادہ بچے اس بیماری کی مختلف اقسام میں پیدا ہوتے ہیں اس بیماری کی شرح سب سے زیادہ افریقہ میں ہے۔۔