Jun 20, 2020 01:00 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan witnesses deadliest day of coronavirus with 153 deaths
کراچی، کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں ریکارڈ ایک سو تریپن اموات، ایک لاکھ اکہتر ہزار چھ سو چھیاسٹھ متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ ہزار چھ سو چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چونسٹھ ہزار دو سو سولہ ، سندھ میں پینسٹھ ہزار ایک سو تریسٹھ، خیبر پختونخوا میں بیس ہزار سات سو نوے، بلوچستان میں نو ہزار ایک سو باسٹھ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار دوسو تریپن، اسلام آباد میں دس ہزار دو سو اناسی جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ سو تین کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار تین سو سینتالیس ، سندھ میں ایک ہزار تیرہ، خیبر پختونخوا میں سات سو نواسی ، اسلام آباد میں پچانوے ، گلگت بلتستان میں اکیس ، بلوچستان میں سو اور آزاد کشمیر میں سترہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔