Jun 20, 2020 01:00 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan will partially open airspace for int'l flights tomorrow, PM Imran
اسلام آباد، بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کو جزوی کھول رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی سہولت دینا ہے، وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی جانب سے ہم وطنوں کی مدد پر ان کا شکر گزار ہوں، وبا کے دوران دیارغیر میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی مدد قابل ستائش ہے۔