Jun 20, 2020 01:48 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahbaz Sharif has termed the historic budget deficit as a rebuttal of government claims
اسلام آباد، شہباز شریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعوؤں کی تردید قرار دے دیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد ہونا کورونا سے بھی زیادہ پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ خسارے کے علاوہ گردشی قرضے کو قابو کرنے میں بھی ناکام رہی، نون لیگ کے دور کے مقابلے میں اب گردشی قرضے میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاق اور صوبوں میں حکومتوں نے تعلیم کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی، حکومت ناصرف نااہل ہے بلکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے جھوٹ بھی بول رہی ہے۔