Jun 20, 2020 02:12 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Private Hospital has inaugurates a free Corona Isolation Ward
کراچی، سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی ہسپتال نے مفت کورونا آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کردیا
کراچی کے
علاقے کھارادر میں موجود بزنس کمیونٹی کے ماتحت چلنے والے نجی ہسپتال نے
آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کردیا گیا۔یہ آئسو لیشن وارڈ 23 بستروں پر مشتمل
ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ ان بستروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیاجائے گا۔
آئسولیشن
وارڈ کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین ہسپتال احمد چنائے نے کہا کہ کراچی میں
کووڈ کی بڑھتی ہوئی صورتحال یہ ہے کہ ہسپتالوں میں بستر نہیں اس لئے ہم نے
اس ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کو ایمرجنسی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ اس میں
کووڈ وارڈ کی مشینوں اور علاج پر جتنا بھی خرچ ہوگا وہ ہسپتال اپنے فنڈ سے
فراہم کرے گا۔
انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر باری کا کہنا تھا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
اس
موقع پر سماجی رہنماء حافی رفیق پردیسی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جگہ
نہ ہونا لوگوں کی پریشانیوں کا باعث تھا ہم نے لوگوں کی پریشانیوں کو مدنظر
رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔