Jun 20, 2020 03:00 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Eclipse will start at 9:45 am and end at 1:10 pm, Meteorological Department
کراچی،سورج گرہن نو بجکر پینتالیس منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر ختم ہوگا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن نو بجکر پینتالیس منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر ختم ہوگا جبکہ گیارہ بجکر پچیس منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں نوے فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں سو فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیاء اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب ماہرین امراض چشم نے اکیس جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔
ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران دو گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں، سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتی ہے، جب کہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن لگتا ہے۔