Jun 20, 2020 03:10 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Prominent Urdu poet Prof Manzara Ayubi passed away
کراچی، اردو کے ممتازشاعر پروفیسرمنظرایوبی حرکت قلب بندہونے کے باعث 88 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے
اردو کے ممتازشاعر پروفیسرمنظرایوبی رات گئے حرکت قلب بندہونے کے باعث 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ان کا انتقال کراچی ميں ہوا۔ منظر ایوبی کا نصف صدی پرمحيط ادبی سفر اردو ادب کی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ۔
وہ 4 اگست 1932 کوہندوستان میں بدایوں میں پیدا ہوئے تھے، قیام پاکستان کے بعد 1950 میں پاکستان منتقل ہوئے۔
منظر ایوبی نے سال 1959 میں جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کی سند حاصل کی اور 1961 میں محکمہ تعلیم سندھ میں شمولیت اختیار کی۔ 1994 میں سینئر پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ منظر ایوبی ایک بہترین شاعر ، مصنف اور نقاد بھی تھے۔ انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں جن میں مزاج (1987) اور تکلم (1981) کافی معروف ہیں۔ ان کی شاعری کو ادبی حلقوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔
انہوں نے منفرد اسلوب بیان کے ساتھ نئے موضوعات کومرکز فکر بنایا جو زندگی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔