Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 21, 2020 02:28 pm views : 236

Location : Domestic place

Islamabad- Nation in need of Benazir’s leadership, says Bilawal
  • Urdu

اسلام آباد،جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی، غربت کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گےبلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی، غربت کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بطور سیاسی رہنما اور منتخب وزیر اعظم، پاکستان کی سیاست، معیشت اور معاشرے پر مثبت و گہرے نقوش چھوڑے، آئین کی اصل شکل میں بحالی، پارلیمان کو اختیارات کی منتقلی، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت، خواتین اور اقلیتوں سمیت پسماندہ طبقات کو ہر فورم پر نمائندگی بھی ان ہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ غربت کے خاتمے اور عوام کی ترقی و بہبود کے منصوبے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کی بیخ کنی بھی ان ہی کی کاوشوں کے پھل ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد سمیت 2 بھائیوں کی قربانیوں کے باوجود عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے اپنے دور کے دو ظالم و جابر آمروں کو پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے انہیں ہمیشہ کے لیے سیاسی زوال کی قبروں میں دفن کیا۔ وہ قوتیں جو کل اْس نہتی لڑکی سے ڈرتے تھے، آج اس کے نام سے لرزتے ہیں، یہی وہ زوال پذیر سوچ ہے جو آئے روز بے نظیر بھٹو کا نام اداروں اور عمارتوں سے ہٹانے میں لگے ہوتے ہیں لیکن وہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بے نظیر بھٹو کو بھی 22 کروڑ عوام اور ان کی آئندہ نسلوں کے دلوں سے کبھی مٹا نہ سکیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمعمولی مشکل حالات اور چیلنجز ہی قیادت کی کسوٹی ہوتے ہیں، کورونا وائرس اور ٹڈی دل سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے دوران آج ہر پاکستانی بے نظیر بھٹو کی مدبرانہ قیادت کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنی شہید چیئرپرسن کے مشن پر سختی سے کاربند رہے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی، غربت کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved