Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 21, 2020 05:35 pm views : 246

Location : Different Places

Karachi- Fear and excitement as Ring of Fire adorns skies over Pakistan
  • Urdu

کراچی،پاکستان میں  تقریباً مکمل  سورج گرہن اختتام پذیر ہوگیا

پاکستان میں صبح تقریباً ساڑھے نو بجے شروع ہونے والا سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد، بتدریج اپنے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے اب (دوپہر 1 بج کر 10 منٹ تک) مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور سورج اپنی معمول کی چمک پر واپس آچکا۔
واضح رہے کہ کراچی اور لاہور میں یہ سورج گرہن  تقریباً مکمل  تھا جبکہ بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب سے گزرتی ہوئی ایک باریک سی پٹی میں ’’مکمل سورج گرہن‘‘ رہا اور، عام تاثر کے برعکس، صرف ان ہی علاقوں میں دن کے وقت شام جیسا اندھیرا چھاگیا لیکن ایسا بھی صرف چند منٹ کےلیے ہوا۔
اس طرح کے تقریباً مکمل سورج گرہن کوحلقہ نما سورج گرہن بھی کہا جاتا ہے۔ موجودہ سورج گرہن کی تفصیل ویب سائٹ ٹائم اینڈ ڈیٹ پر موجود نقشے کی مدد سے دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اس سال کا پہلا سورج گرہن ہے۔ اگلا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا لیکن وہ صرف جنوبی امریکا اور جنوبی افریقہ ہی میں دیکھا جاسکے گا۔
کراچی میں سورج گرہن صبح 10 بج کر 59 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا، جس دوران سورج کا 93.5 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا اور 6.5 فیصد حصہ روشن رہا۔ کراچی میں سورج گرہن کا اختتام 12 بج کر 46 منٹ پر ہوا، یوں اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 20 منٹ رہا۔
لاہور میں سورج گرہن صبح 11 بج کر 26 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچا جس دوران سورج کا 93.2 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا جبکہ 6.8 فیصد حصہ تب بھی روشن رہا۔ لاہور میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 22 منٹ رہا جبکہ اس کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔
یاد رہے کہ تقریباً مکمل سورج گرہن کے دوران اگرچہ سورج کی روشنی معمول سے خاصی کم ہوجاتی ہے لیکن پھر بھی یہ اچھی خاصی ہوتی جسے غروبِ آفتاب یا رات کا منظر ہر گز نہیں کہا جاسکتا۔ ایسا صرف ’مکمل سورج گرہن‘ والے علاقوں میں صرف چند منٹ کےلیے ہوا جب وہاں غروبِ آفتاب جیسا منظر دکھائی دیا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved