Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 21, 2020 05:42 pm views : 234

Location : DHQ

Karachi- SAPM Shahbaz Gill befitting reply to Bilawal Bhutto over his challenge
  • Urdu

کراچی،ڈاکٹر شہباز گل کا بلاول بھٹو کے چیلنج کا جواب جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے اور وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم کو چیلنج کیا تھا کہ سندھ کے اسپتال ملک میں بہترین ہیں جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا کہ سندھ کے اسپتالوں سے بہتر تو بلوچستان کے اسپتال ہیں، بلاول میاں، جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا اسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، یہاں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بلاول زرداری کے دعوؤں کے برعکس یہاں انسانوں سے جانوروں جیسا سلوک روا ہے، عوام گدھا گاڑی میں مریض کو اسپتال لارہے ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر ان کا منہ چڑھا رہے ہیں، خطرہ ہے کارڈیالوجی سینٹر کی چھت کسی لمحے سر پر آن گرے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور بے حسی نے سندھ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، اسپتال کے وارڈز میں اندھیرے اور گندگی کی حکمرانی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے اور وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے جب کہ وفاقی حکومت پاکستان بھر میں مالی امداد، وینٹیلیٹرز اور ضروری سامان فراہم کر رہی ہے

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved