Jun 21, 2020 08:08 pm
views : 238
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 176,617 Cases and 3,501 Deaths
اسلام آباد،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں بحق
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں
بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد
3 ہزار 501 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10
لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے
کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد
کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب
ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353،
پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444، بلوچستان میں 9 ہزار
328، اسلام آباد میں 10 ہزار 662، آزادکشمیر میں 813 اور گلگت بلتستان
میں ایک ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد اس وائرس سے
لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کے
باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 407 افراد جان
کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808، اسلام
آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور آزاد کشمیر میں
19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔