Jun 22, 2020 01:31 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi-another 22Sindh police personnel infected with coronavirus,total number of police officers and personnel killed by coronavirus to 13
کراچی، سندھ پولیس، کورونا سے 13 افسران و اہلکار انتقال کر گئے
www.tnnlive.tv
سندھ پولیس کے مزید 22 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ اس عالمی وبا سے انتقال کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر ملازمین کی تعداد22 مریضوں کے اضافے کے ساتھ 1044 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد270 اور پولیس میں کورونا وائرس کے کل ایکٹو کیسز 761 ہیں۔ 9 جون کو حیدر آباد میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے پولیس انسپکٹر رانا شفیق کی کورونا پازیٹیو کی دستاویزات موصول ہونے کے بعد ان کا نام سندھ پولیس کے کورونا وائرس ڈیٹا بیس میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے باعث سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے ملزمین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کو شہید کا درجہ دینےکیلئے آئی جی سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سمری بھجوائی جا چکی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس سمری کی منظوری کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سندھ پولیس کے تمام ملازمین کے ورثا کو شہداء کی مراعات دی جائیں گی۔