Jun 22, 2020 11:12 pm
views : 215
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 181,088 Cases and 3,590 Deaths
اسلام آباد،پاکستان میں کورونا بے قابو، تین ہزار پانچ سو نوے افراد جاں بحق ہوگئے
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعدادایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثر 71 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب 66 ہزار 943، سندھ میں 69 ہزار 628 کیسز، خیبرپختونخوا 21 ہزار 997 اور بلوچستان میں 9 ہزار 475 کیس سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد 10 ہزار 912، گلگت بلتستان ایک ہزار 288، آزاد کشمیر میں 845 کیسز ہیں۔
ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 89 اموات جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار 471 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 520 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں 11 لاکھ 2 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔