Jun 22, 2020 11:14 pm
views : 225
Location : Domestic place
Islamabad- India committing worst human rights violations in Occupied Kashmir: FM Qureshi
اسلام آباد،وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ،شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے۔ لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں بھی کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔ نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کروں گا۔ بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔ وہ افغانستان میں تخریب کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ادھر سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کیلئے پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سارک کے ایوان صنعت وتجارت کا صدر بننے پر افتخار علی ملک کے نام ایک تہنیتی خط میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں اس وقت پاکستان کے پاس کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار موجود ہے جو یومیہ 20 ہزار ہے۔ انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے تجارتی مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کیلئے پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ جس پر افتخار علی ملک نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل اور مجبوریوں کے باوجود معیشت سارک ممالک کے لئے اہم ترین ایجنڈا ہونا چاہیے۔