Jun 22, 2020 11:15 pm
views : 232
Location : Different Places
Islamabad- IHC turns down Ritchie’s plea to stop FIA probe of controversial tweets
اسلام آباد،سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی
شہری سنتھیا رچی نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مقدمہ درج
کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، ایف آئی اے کو میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔
عدالتی
فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من
اللہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے وکیل
عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس
دیے کہ یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے، اس سلسلے میں وفاقی
تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیال
رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام
لگایا ہے۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے
الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے
خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔