کراچی،معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی
معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات
کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن پر طویل عرصے تک شام غریباں کی مجلس پڑھنے
والے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات انتقال کرگئے تھے
جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
طالب جوہری کی نمازجنازہ امروہہ گراونڈ
میں بعد نماز ظہرین انچولی میں ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین سپرہائی وے پر
واقع وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔
علامہ کچھ عرصے سے دل اور
ہائپوگلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے اور انہیں حال ہی میں کراچی کے ایک
اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ 81 برس کی عمر میں دوران علاج دم
توڑ گئے۔