کراچی،قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 برس تھی
قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہوگیا، انہیں محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
اسلم جناح کئی روز سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ اسلم جناح نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک معذور بیٹی چھوڑی ہے۔
مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اسلم جناح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔