Jun 22, 2020 11:22 pm
views : 235
Location : Different Places
Islamabd- Over 6862 violations of SOPs, health guidelines noted: NCOC
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران میں ایس او پیز کی چھ ہزار آٹھ سو باسٹھ خلاف ورزیاں
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے
دوران میں ایس او پیز کی چھ ہزار آٹھ سو باسٹھ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی،
جس کے باعث آٹھ سو اسی مارکیٹ، دکانیں، چھ انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد
کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک
میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں
بتایا گیا 24 ، خلاف ورزیوں پر 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و
جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1229 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ کیا گیا۔
اسلام
آباد میں گزشتہ24گھنٹےمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 مارکیٹ، دکانیں،
2انڈسٹریز سیل، 8 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے جبکہ پنجاب میں ایس اوپیز
کی 2036 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 475 مارکیٹ، دکانیں، 4
انڈسٹریز اور 623 گاڑیوں کو جرمانے کئے۔
چوبیس گھنٹےمیں بلوچستان میں
ایس او پیز کی 684 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر
71 مارکیٹ ودکانیں سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیئے گئے۔
اسی طرح
24 گھنٹے کے دوران آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 370 خلاف ورزیوں پر 9
مارکیٹ، دکانیں سیل، 186 گاڑیوں کو جرمانے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او
پیز کی 178خلاف ورزیوں پر 93 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 11 ٹرانسپورٹرز کو
جرمانے کئے گئے۔
ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینےکیلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر دیا آج سے لازمی ہوگا
تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے،
جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی،
عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ
عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500روپےجرمانہ،
دوکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دوکاندار کو 2000 جرمانہ،
دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپےجرمانہ،
بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ
جبکہ
رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے جرمانے
کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،تمام احباب کو بھی اطلاع پہنچائیں
اپنے پیغام میں کرکٹر طاہر کا کہنا تھا