Jun 23, 2020 12:34 pm
views : 239
Location : Domestic Place
COVID19,Islamabad administration decides to impose lockdown in5 more localities,Punjab Gov also decide to impose lockdown in8more localities
کورونا وبا، اسلام آباد کے مزید 5 علاقے سیل، پنجاب حکومت مزید 8 بڑے علاقے بند کرنےکیلئے تیار
www.tnnlive.tv
اسلام آباد کے مزید 5 علاقے سیل کرنے کی تیاری کر لی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غوری ٹاؤن کے علاقوں کی نو روز تک نگرانی کی گئی اور کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد لاک ڈاون کیا گیا۔
غوری ٹاون کے علاوہ جی سکس ون، جی سکس ٹو، جی سیون ٹو اور جی ٹین فور بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان علاقوں میں گزشتہ چند دنوں میں 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہریوں کو اشیائے خور و نوش جمع کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، جی نائن اور کراچی کمپنی مرکز کو بھی سیل کیا جا چکا ہے۔
ادھر پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، لاہور کے مزید 8 بڑے علاقوں کو آج مکمل بند کرنے کا امکان ہے، کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد مزید علاقوں کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری محکمہ صحت کی رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش کریں گے۔ مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی کو بند کرنے پر اتفاق، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر والڈ سٹی کو مکمل بند کیا جائے گا۔