کورونا وباکےپھیلنےپراسلام آباد کے مزید 5 علاقے سیل کرنے کی تیاری، نوٹیفکیشن جاری
غوری ٹاون کے علاوہ جی سکس ون، جی سکس ٹو، جی سیون ٹو اور جی ٹین فور بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان علاقوں میں گزشتہ چند دنوں میں 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہریوں کو اشیائے خور و نوش جمع کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، جی نائن اور کراچی کمپنی مرکز کو بھی سیل کیا جا چکا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہے ، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 495، سندھ میں ایک ہزار 103، خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 22 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں کے مختلف علاقے سیل کردیے گءے ہیں تاکہ کرونا کیسس پر قابو پا سکے