Jun 23, 2020 09:44 pm
views : 220
Location : Domestic place
Islamabad-PTI Government Has 6 Months To Perform, Fawad Chaudhry
اسدعمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا ،فواد چودھری
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا
تھا کہ شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی،
دونوں میں سیاسی بات نہ بننے سے سیاسی قیادت آؤٹ ہوگئی، سیاسی لوگوں کی
جگہ بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسد عمر کو
جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا پھر جب اسد عمر دوبارہ آئے تو
جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ شاہ محمود
قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں تو ہوئیں لیکن بات بنی نہیں، انکا
کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے
کاٹا نہیں جاتا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبائی
حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔