Jun 23, 2020 09:45 pm
views : 212
Location : Different Places
Islamabad- Coronavirus will peak in July, warns Shibli Faraz
جون کے آخر اور جولائی میں کورونا عروج پر ہوگا، شبلی فراز
جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے کچھ فیصلے کیےگئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو ڈھونڈ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ صوبے کئی معاملات میں خود مختار ہیں۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی میں فیصلوں کو قبول کرتی ہے، جبکہ ان فیصلوں پر بعد میں سیاست شروع کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس کورونا وائرس کی وباء میں بھی سیاست کر رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہمیشہ کنفیوژن پھیلاتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم کیے ہیں، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا قوم کا فرض ہے۔